بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چوہدری نثار ٹوئٹرکے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل

چوہدری نثار ٹوئٹرکے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل

اسلام آباد۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کیساتھ ناراضگی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ٹوئٹرکے پہلے پانچ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا،اکثریت سوشل میڈیا صارفین کو چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی اور وزارت نہ چھوڑنے کا یقین، تحریک انصاف کے کارکنوں کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت جبکہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی جانب سے ” چوہدری نثار دھوکہ نہیں دے گا” جیسے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلا سوں میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی عدم شرکت نے میڈیا کی جانب سے چوہدری نثار کی لیگی قیادت سے نارضگی کی خبروں کی تصدیق کردی جبکہ دوسری جانب چوہدری نثار کی جانب سے بھی دبے الفاظ میں قیادت کیساتھ نارضگی کا اظہارکیا گیا،اس حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کل اتوار کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر چوہدری نثار کی مسلم لیگ(ن) کی قیادت کیساتھ ناراضگی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے،اکثریت سوشل میڈیا صارفین کا چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی اور وزارت نہ چھوڑنے کا یقین ہے تو ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی جانب سے ” چوہدری نثار دھوکہ نہیں دے گا” جیسے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے،مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں اور انشااللہ رہیں گے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )اور پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی حمایت میں متحد ہے ، مسلم لیگ( ن) کے قائد محمد نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں اور انشااللہ رہیں گے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے ،وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کوئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی متبادل ہو سکتا ہے ،میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جرت مندانہ قیادت میں پاکستان کی ترقی کا عظیم مقصد اور عوام کی خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے ۔