بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا تیل کی سپلائی بند کرنیکا اعلان

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا تیل کی سپلائی بند کرنیکا اعلان

کراچی۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے آئندہ پیر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ٹینکرز مالکان کے مطابق ان کے لئے اوگرا کے سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرنا ناممکن ہے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شمس شاہوانی نے بتایا کہ اوگرا کے قوانین پر عملدرآمد کرانے کی آڑ میں موٹروے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹینکرز ملکان کو تنگ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دیہاؤں سے انہی گاڑیوں سے تیل کی رسد جاری تھی لیکن کسی کو خیال نہ آیا، اب اگر اوگرا کے تحت سیفٹی کے اقدامات کئے جائیں تو فی گاڑی 10 لاکھ روپے خرچ آ رہا ہے۔

شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 85 ہزار ٹینکرز کے ذریعے تیل سپلائی کیا جاتا ہے، حکومت کی پالیسیوں سے مجبور ہو کر ٹرانسپورٹرز نے غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ ایک ماہ میں آئل ٹینکرز الٹنے کے 12 حادثات ہو چکے ہیں جبکہ 25 جون کو احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے کے بعد لگنے والی آگ 200 سے زائد زندگیاں نگل گئی تھی جس کے بعد اوگرا اور موٹر وے پولیس نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لئے سخت اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔