بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حاجی کیمپ پشاور میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع

حاجی کیمپ پشاور میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع

پشاور۔پشاور سمیت ملک بھر سے حج آپریشن کل سے شروع ہو گا جس کے پیش نظرباچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور حاجی کیمپ پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے حاجی کیمپ پشاور میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا عازمین حج کوپولیو کے قطرے پلانے سمیت مختلف امراض کی ویکسی نیشن کی جائے گی باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرایف سی پولیس کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں 30

ہزار900 عازمین حج کے لئے پری حج آپریشن 24 اگست تک جاری رہے گا سرکاری سکیم کے تحت 19ہزار 500اورپرائیویٹ سکیم کے تحت 11ہزار چار سو افراد حج کی سعادت حاصل کرینگے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عازمین حج کو پرانے ٹرمینل کے ذریعے ائیر پورٹ کے اندر لے جایا جائیگا۔