بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کاؤنٹی کا ریکارڈ نہیں تو عمران خان بینک ریکارڈ سامنے لائیں،ترجمان پنجاب حکومت

کاؤنٹی کا ریکارڈ نہیں تو عمران خان بینک ریکارڈ سامنے لائیں،ترجمان پنجاب حکومت


لاہور ۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ عمران خان بہانے بنا کر چھپ نہیں سکتے، کاؤنٹی ٹیم پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی تو بنک ریکارڈ قوم کے سامنے لایا جائے۔ ملک احمدخان نے عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کادھرناجھوٹا،دعوے جھوٹے اورالزامات بھی جھوٹ ہیں، قوم جانتی ہے کہ عمران خان کے پاس منی ٹریل کاکوئی ریکارڈنہیں،دوسروں کے احتساب کامطالبہ کرنے والے خودکیوں چھپ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کاوقت آگیاہے،عمران خان بہانے بناکرچھپ نہیں سکتے،اگرکاونٹی ٹیم20سال پراناریکارڈنہیں رکھتی توبینک ریکارڈقوم کے سامنے لائیں،ان کا کہنا تھاعمران خان باربارجھوٹ بول کرقوم کوبیوقوف نہیں بناسکتے۔