بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حج پروازوں کا آغاز کل سے ہوگا

حج پروازوں کا آغاز کل سے ہوگا


اسلام آباد ۔ سرکاری سکیم کے تحت عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے حج پروازوں کا آغازپیر سے شروع ہوگا اسلام آباد سمیت پشاور ،کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں سے 8حج پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 1954عازمین پہلے حجاز مقدس پہنچیں گے ،پاکستانی عازمین گلے میں لاکٹ اور رسٹ بینڈ پہننے کے ساتھ ساتھ شناخت کیلئے احرام اور عبائیہ پر پاکستانی پرچم چسپاں ہوگا ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج فلائٹس کا آغاز آج سے ہورہا ہے اور اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور پہلے روز مجموعی طور پر 8حج فلائٹس کے زریعے1954عازمین سعودی عرب پہنچائے جائیں گے ۔

اسلام آباد سے پہلی پرواز علی الصبح329 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اسلام آباد ائیرپورٹ پر عازمین کو الوداع کرینگے جبکہ کراچی سے وزیر مملکت مزہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ عازمین حج کو الوداع کرینگے پشاور سے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا عازمین حج کو الوداع کریں گے لاہور سے عازمین حج کی پہلی پرواز کو سیکرٹری مزہبی امور خالد مسعود چوہدری الوداع کرینگے سرکاری سکیم کے تحت فلائٹ اپریشن 24 جولائی ت 26 اگست تک جاری رہے گااور426 حج پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار 5 سو 26 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔

وزارت کے مطابق حج پروازوں کے حوالے سے عازمینِ حج کو موبائل میسیج اور خطوط کے ذریعے اطلاع کی گئی ہے جبکہ حج پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے وزارت کے مطابق ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں عازمین کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے تمام عازمین کو حاجی کیمپس میں پاسپورٹ ، ٹکٹ اور گلے کے لاکٹ پرواز سے دو روز قبل حوالے کئے جا رہے ہیں وزارت کے مطابق عازمینِ حج شناخت کیلئے اپنے سامان کے اندر اور باہر اپنے کوائف ضرور تحریر کریں مرد اور خواتین عازمینِ حج شناخت کیلئے اپنے احرام اور عبایا پر پاکستانی پرچم چسپاں کریں۔