بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں پہلے ڈی ا ین اے ٹیسٹ لیبارٹری میں تین دہشت گردوں کی شناخت کا عمل

خیبر پختونخوا میں پہلے ڈی ا ین اے ٹیسٹ لیبارٹری میں تین دہشت گردوں کی شناخت کا عمل


پشاور ۔صوبے کے پہلے ڈی ا ین اے ٹیسٹ لیبارٹری میں تین دہشت گردوں کی شناخت کے لئے جانچ پڑتال کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے صوبے میں پہلے ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری کے قیام کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کے لئے ان کے جسم کے اعضاء بھیجوائے جا رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ حیات آباد میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ ، چمکنی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ اور رنگ روڈ پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں دہشت گردوں کی شناخت کے لئے ان کے جسم کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری منتقل کئے تھے ۔

شناخت کے حوالے سے نادرا حکام سے بھی رابطہ کیاگیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں دہشت گردوں کے جسم کے اعضاء ڈی ا ین اے ٹیسٹ رپورٹ جاری ہونے کے بعد دہشت گردوں کی شناخت ہو جائیگی جس کے بعد تحقیقات کادائرہ مزید وسیع کردیا جائے گا۔