بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا پانچواں مرحلہ منگل سے شروع ہو گا

جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا پانچواں مرحلہ منگل سے شروع ہو گا

پشاور ۔جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا پانچواں مرحلہ منگل سے شروع ہو گا جو اگلے ماہ کی پانچ تاریخ تک جاری رہے گا ۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے فاٹا کے ادارے کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آخری مرحلے میں جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3500خاندان اپنے گھروں کو جائیں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں واپس نہ جانے والوں کو ٹی ڈی پیز نہیں سمجھا جائے گا اور انہیں کسی قسم کی امداد نہیں دی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ باقی رہ جانے والے ٹی ڈی پیز اپنے اندراج کے لئے ٹانک میں پولیٹیکل انتظامیہ سے رابطہ کریں-