بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا

وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا


اسلام آباد ۔وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ‘ جواب میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کا اقامہ 2013 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا ہے‘ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اقامے ‘ ملازمت کو پاسپورٹ میں کاپی میں ظاہر کیا‘ کاغذات نامزدگی میں کوئی خصوصی کالم نہیں اس لئے الگ سے ظاہر نہیں کیا گیا۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات میں اقامہ لیا تھا۔ یو اے ای کا اقامہ 2013 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم نے جواب میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے الزام کی تردید کرتا ہوں کہ یو اے ای کی ملازمت چھپائی۔ جواب میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اقامے ‘ ملازمت کو پاسپورٹ کی کاپی میں ظاہر کیا۔ کاغذات نامزدگی میں کوئی خصوصی کالم نہیں اس لئے الگ سے ظاہر نہیں کیا گیا۔