بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوہاٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک انڈس ہائی وے جدید بنانے کیلئے 70 ار ب روپے منظور

کوہاٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک انڈس ہائی وے جدید بنانے کیلئے 70 ار ب روپے منظور

اسلام آباد ۔ حکومت نے کوہاٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک انڈس ہائی وے کو جدید بنانے کے لئے 70 ار ب روپے کی منظوری دیدی ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کوہاٹ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک انڈس ہائی وے کو جدید بنانے کے لئے 70 ار ب روپے کی منظوری دی ہے۔ 235 کلومیٹر طویل شاہراہ کو چار رویہ کیا جائے گا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کی تکمیل سے کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔