بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سمیت خیبر پختونخوا میں میڈیکل کالجز میں داخلو ں کیلئے انٹری ٹیسٹ

سمیت خیبر پختونخوا میں میڈیکل کالجز میں داخلو ں کیلئے انٹری ٹیسٹ


پشاور ۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں میڈیکل کالجز میں داخلو ں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔پشاور میں 18ہزار، ابیٹ آباد میں پانچ ہزار، سوات میں چھ ہزار سات سو جبکہ ڈی ائی خان میں تین ہزار ایک سو طلبا و طالبات نے ٹیسٹ میں حصہ لیا،خیبر میڈیکل کالج کے مطابق صوبے کے چار اضلاع میں انٹری ٹیسٹ کے لیے مراکز قائم کیے گئے تھے جس میں 33ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

پشاور میں 18ہزار، ابیٹ آباد میں پانچ ہزار، سوات میں چھ ہزار سات سو جبکہ ڈی ائی خان میں تین ہزار ایک سو طلبا و طالبات نے ٹیسٹ میں شریک ہوئے ۔ ٹیسٹ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ دوسری جانب انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لیے دیگر علاقوں سے پشاور آنے والے طلبا و طالبات کے والدین نے انٹری ٹیسٹ انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انٹری ٹیسٹ میں 33ہزار طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ تاہم پچیس سو امیدواروں کو کامیاب قرار دیا جائے گا ۔