بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جہلم میں زہریلی شراب پینے سے7 افراد ہلاک،ایک کی حالت تشویشناک

جہلم میں زہریلی شراب پینے سے7 افراد ہلاک،ایک کی حالت تشویشناک


جہلم۔جہلم میں زہریلی شراب پینیسے 7افراد ہلاک اور ایک کی حالت تشویش ناک ہے،جسے راولپنڈی کے اسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔گزشتہ روزجہلم کے علاقہ کرسچن کالونی روہتاس روڈ میں گزشتہ رات شادی کی تقریب میں شریک 8افراد نے کچی شراب پی،جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔

متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 4افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ 3دوران علاج جان سے گئے،ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ہلاک ہونے والے5افراد کا تعلق کرسچن کالونی ،ایک کا جادہ اور ایک کا سعیلہ سے ہے۔