بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / غیور عوام نے ثابت کردیا کہ وہ حکومت کو نہیں مانتے، شیخ رشید

غیور عوام نے ثابت کردیا کہ وہ حکومت کو نہیں مانتے، شیخ رشید


راولپنڈی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کی غیور عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حکومت کو نہیں مانتے،کسی میں ہے ہمت تو مجھے گرفتار کرکے دکھائے ،میں چھپا نہیں دیکھو میں آگیا ہوں،نوازشریف جس دن پکڑے گئے انہیں بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔جمعہ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کمیٹی چوک میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی کے لوگوں نے ثابت کردیا کہ وہ حکومت کو نہیں مانتے،آؤ مجھے گرفتارکرو،میں تیار ہوں۔شیخ رشید پولیس حکام کو چکمہ دیتے ہوئے کمیٹی چوک پہنے اور میڈیا کی گاڑی کے اوپر بیٹھ کر سگار پیتے رہے،کہتے رہے ہمت ہے تو آؤ مجھے گرفتار کرو،تمہیں کیا لگتا ہے میں چھپ جاؤں گا نہیں دیکھو میں آگیا ہوں۔میں نے کہا تھا کہ کمیٹی چوک ضرور آؤں گا۔انہوں نے کہا کہ دیکھو سفید کپڑے والے لوگوں کو پکڑ کر لے جارہے ہیں میرے 450سے زائد کارکن گرفتار ہوچکے ہیں۔

تین بجے میں لال حویلی آنے کا وعدہ کیا اور میں آگیا ہوں،2نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا،نوازشریف جس دن پکڑے جائیں گے تو انہیں بچانے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے بہن او بھائیوں کے گھر چھاپے مارے گئے ہیں،ہمارا قصور کیا ہے،ہم تو جمہوریت چاہتے ہیں،ملک کی سربلندی چاہتے ہیں،میں اجازت دیتا ہوں کارکن سفید کپڑے والے اہلکاروں کو دھر لیں ۔