بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت کا افغان طلباء کیلئے وظائف دگنی کرنیکا فیصلہ

حکومت کا افغان طلباء کیلئے وظائف دگنی کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ۔حکومت نے پاکستان نے افغان طلبا کیلئے وظائف کی تعداد دو گنی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم افغان طلبا کو تین ہزار نئے وظائف دئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے افغان طلبا کے لئے وظائف کی تعداد دو گنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم افغان طلبا کو تین ہزار نئے وظائف دئیے جائیں گے۔

تین ہزار افغان طلبا پہلے ہی اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں، ادھر خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے طور خم کے سکولوں میں داخل افغان طلبا کو کام کرنے کیلئے خصوصی اجازت نامے جاری کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔اس سہولت سے افغان طلبا آسانی سے پاک افغان سرحد پار کر سکیں گے اور اپنی کلاسیں لے سکیں گے یہ اجازت نامہ چھ ماہ تک کار آمد رہے گا۔