بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا سرمایہ کاری اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز

خیبر پختونخوا سرمایہ کاری اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز


پشاور ۔ وزیراعلیٰ ٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت صوبہ سرمایہ کاری اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن رہاہے۔پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرئے ہوئے وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت صوبہ سرمایہ کاری اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن رہاہے۔

صوبائی حکومت نے اس بڑے منصوبے کو کامیاب بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔پرویزخٹک نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے سے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کیلئے صوبے بھرمیں چھوٹے صنعتی اسٹیٹس قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے پیداوارمیں اضافے کیلئے چھوٹے صنعتی اسٹیٹس کی پرانی مشینری تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔