بریکنگ نیوز
Home / شوبز / میرا سے شادی کے خواہشمند قبائلی کا نیا عزم

میرا سے شادی کے خواہشمند قبائلی کا نیا عزم

مہمند ایجنسی ۔میرا سے شادی کے خواہشمند معروف قبائلی مشر وزیر محمد صافی نے NA-36 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ تحصیل صافی کے آپریشن متاثرین کی بحالی اور مہمند ایجنسی کے تمام اقوام کو تعلیم وصحت دینا اور میرا کے ہسپتال کا مشن پورا کرنا منشور میں شامل ہے۔ تحصیل صافی کا مشترکہ قومی اُمیدوار ہوں۔ ان کی تائید اور مہمند قوم کی بے لوث محبت کے بدلے کامیاب ہو جاؤنگا۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے ممتاز قبائلی مشر، مسلم لیگ ق کے رہنما اور اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش سے شہرت حاصل کرنے والے ملک وزیر محمد صافی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کی مشکلات اور بنیادی ضروریات کی کمی کے احساس نے نئے عزم کے ساتھ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے پر مجبور کر دیا ہے۔ جس میں مجھے صافی قوم کی تائید اور مہمند قوم کی حمایت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ میرا کی فلاحی سوچ اور غریبوں کو مفت علاج کیلئے ہسپتال بنانے کے جذبے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ کامیاب ہو کر مہمند ایجنسی کی بھر پور نمائندگی کے علاوہ اداکارہ میرا کے نیک کاموں میں اُن کا ساتھ دونگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صافی قوم کو اس وقت مدد اور دادرسی کی ضرورت ہے جو یقیناًمیری اولین ترجیح ہے۔ اداکارہ کو شادی کی پیشکش اور خواہش پر اب بھی قائم ہو۔ اگر وہ شادی پر راضی نہیں تب بھی میں زندگی بھر اُن کا احترام کرونگا اور کوشش ہوگی کہ ان کے کام آ سکوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائل وفادار اور دوستی کے پکے ہیں ہم مستقبل میں اچھے دوست بن کر ضرورتمندوں کی مدد کرسکتے ہیں۔