بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / الزام تراشیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے نقصان دہ ہیں ٗ جنرل باجوہ

الزام تراشیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے نقصان دہ ہیں ٗ جنرل باجوہ


راولپنڈی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ڈبلیو نکولسن کیساتھ بعض افغان حلقوں کی طرف سے الزام تراشیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ الزام تراشیوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، تمام اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان مثبت کردارادا کرتا رہے گا، دہشت گردوں کو شکست دینا ہم اپنے قومی مفاد میں سمجھتے ہیں ۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے جنرل ہیڈ کوآرٹرز میں ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال اور بارڈ رمینجمنٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف نے کچھ افغان حلقوں کی طرف سے الزام تراشی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشیوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

آرمی چیف نے کہا کہ تمام اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔ دہشت گردوں کو شکست دینا ہم اپنے قومی مفاد میں سمجھتے ہیں ۔ آرمی چیف نے پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے عزم کا اعادہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کا خوشگوار ردعمل قابل تعریف ہے ۔