بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مردا ن میں سوئی گیس کے میگاپراجیکٹ کا افتتاح

مردا ن میں سوئی گیس کے میگاپراجیکٹ کا افتتاح

پشاور ۔ وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیں نام نہادتبدیلی کفن لپیٹ رہی ہے تابوت ہم2018کے انتخابات میں مہیاکرکے صوبہ برد کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ آج ضلع مردان میں عوام کی جم غفیر نے مخالفین کی بولتی بندکرادی ہے،یہ عوام کی وہ جے آئی ٹی ہے جو2018کے انتخابات میں فیصلہ دیگی اورتبدیلی کے نام پرمینڈیٹ لینے والوں سے بیلٹ پیپرکے ذریعے اپنا بدلہ لیگی۔

خیبرپختونخوامیں تبدیلی صرف سبزجھنڈاہی لیکرآئیگی یہ سازشیوں کی بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوامیں26ارب روپے کے گیس منصوبے شروع کئے ہیں جبکہ خیبرپختونخواکی حکومت نے سوئی گیس کے مدمیں ایک پیسہ نہیں دیااورنہ گیس پرخرچ کیا،وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواحکومت کوسوئی گیس کی مد میں اضافی12ارب روپے دیئے مگروہ تاحال خرچ نہ ہوسکے اورعوام کوسوئی گیس کی سہولت سے محروم رکھاگیا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع مردان میں حلقہ PK-27 میں 120 کروڑروپے کی لاگت سے سوئی گیس کے میگاپراجیکٹ کاافتتاح کرتے ہوئے ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حلقہPK-28کیلئے وزیراعظم محمدنوازشریف نے منظوری دی ہے اورانشاء اللہ بہت جلداسکا بھی افتتاح کروں گا۔ اس موقع پرڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،وفاقی وزیربرائے تیل وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی اور ممبرقومی اسمبلی جمشیدمہمندبھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ضلع مردان کوگیس کی فراہمی پر وزیراعظم محمدنوازشریف اورشاہدخاقان عباسی کاتہہ دل سے شکرگزارہوں۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان 20کروڑعوام کے فیصلوں کوچیلنج کررہاہے،مخالفین ثابت کریں کرموجودہ وفاقی حکومت کی دوراقتدارمیں بدعنوانی کہاں ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف ترقی کادوسرانام ہے،عمران خان نیازی شیخ چلی بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم بن کروزیراعظم ہاؤس جاناتوعمران خان کی قسمت میں نہیں البتہ چاہئے پربلاکروزیراعظم ہاؤس جانے کاارمان پوراکرسکتے ہیں۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ممبرصوبائی اسمبلی جمشیدمہمندکیساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے دوران جووعدے کئے تھے وہ آج اختتام کوپہنچ گئے جن میں تخت بھائی کاالگ واپڈاڈویژن،لوندخوڑمیں سب ڈویژن کاقیام،جلالہ میں40-MVAکاٹرانسفارمر اور ایک نئے گرڈسٹیشن کاقیام قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی ضلع مردان کے عوام کیلئے ترقیاتی کاموں اورفلاح وبہبودکے منصوبوں میں کوئی دقیقہ فروگذازشت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پرویز خٹک اپنے قائدعمران خان کی مانندسازشوں اورالزام تراشیوں کاچیمپین ہے تاہم سازشی عناصر عملی اقدامات اٹھانے والوں کے مقابلے کاسکت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہاکہ ان سازشی عناصرنے حکومت کوغیر مستحکم کرنے اورملک کی ترقی میں روڑے اٹکانے کی بہت کوشش کی مگرالحمداللہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ہمیشہ انکومنہ کی کھانی پڑی۔

انہوں نے کہاکہ اب عوام ان کے نام نہاددعوں اور وعدوں سے واقف ہوچکے ہیں ان شعبدہ بازوں کے نرغے میں اب نہیںآئیں گے بلکہ آئندہ عام انتخابات میں خیبرپختونخواکے عوام اپنابدلہ بیلٹ کے زور پرلیں گے۔وفاقی وزیرشاہدخاقان عباسی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے انجینئرامیرمقام کوپورااختیاردیاہے وہ خیبرپختونخوامیں جس منصوبے پرہاتھ رکھیں گے اسکوپائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوامیں22لاکھ گھروں کوسوئی گیس کی سہولت فراہم کررہی ہے،اقتصادی راہداری سے صوبہ خیبرپختونخوااورصوبہ بلوچستان سب سے زیادہ مستفیدہوگا،موجودہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے دوراقتدارمیں صوبہ خیبرپختونخوامیں26ارب روپے کے سوئی گیس منصوبوں پرکام جاری ہے جوایک تاریخی تبدیلی ہے۔