بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک بھارت سرحد ی کشیدگی ٗبس سروس معطل

پاک بھارت سرحد ی کشیدگی ٗبس سروس معطل

سرینگر/نئی دہلی ۔لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت سرحد ی کشیدگی کے باعث پونچھ راولاکوٹ بس سروس معطل کردی گئی ۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پونچھ راولاکوٹ بس سروس معطل کردی گئی ہے ۔بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں چاکن داباغ کراسنگ پوائنٹ کا گیٹ نہیں کھولا اور ایل او سی زیرو پوائنٹ پر وائٹ فلیگ نہیں دکھایا گیا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرمسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری اور سیکورٹی اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔