بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سی ڈی ڈبلیو پی کی ایک کھرب مالیت کے منصوبوں کی منظوری

سی ڈی ڈبلیو پی کی ایک کھرب مالیت کے منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد۔ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 99.4 ارب روپے سے زائد مالیت کے 15مختلف وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کی منظور ی دیدی ہے ۔ پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی صدارت میں سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں 99.4 ارب روپے سے زائد مالیت کے 15 ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے جبکہ منظور شدہ منصوبوں میں 5 میگا پراجیکٹس ایکنک بھجوا دیے گئے جن میں ٹرانسپورٹ، توانائی، ہاوسنگ ، صحت اور تعلیم و گورننس کیترقیاتی منصوبے شامل ہیں سی ڈی ڈبلیو پی نے ٹرانسپورٹ کیمونیکیشن کے شعبے میں 43.8 ارب روپے کے 4 منصوبے منظور کیے ہیں منصوبوں میں کوئٹہ N۔56 سیکشن کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا 7.3 ارب کا منصوبہ بھی شامل ہے اسی طرح سی ڈی ڈبلیو پی نے فیزیکل پلاننگ و ہاوسنگ کے شعبے میں 36.8 ارب روپے کے 2 منصوبے منظور کر لئے۔

منصوبوں میں36.1 ارب روپے کا کراچی سیوریج پلان بھی شامل ہے صحت کے شعبے میں 4.7 ارب کے دو منصوبوں سمیت گورننس کے شعبے میں 1.65 ارب کے تین منصوبے منظور کیے گئے ہیں مزید براں سی ڈی ڈبلیو پی نے زراعت کے شعبے میں 739 ملین کی لاگت سے قومی کیٹناشک نگرانی کے نظام کا منصوبہ منظور کرلیاسی ڈی دبلیو پی نے تعلیم کے شعبے میں 2.9 ارب کا سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کا منصوبہ بھی منظور کر لیا۔