بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستانی ہائی کمشنر کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

پاکستانی ہائی کمشنر کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ


نئی دہلی ۔ بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط خان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالہ سے درخواست وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو دے دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے عبد الباسط خان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق عبد الباسط خان اگست میں ریٹائر ہو جائیں گے ذرائع کے مطابق عبد الباسط خان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ وہ دفتر خارجہ کے سینئر ترین آفیسر تھے اور سیکرٹری خارجہ کے عہدہ کے لیے اہل ترین تھے لیکن ان کو نظر انداز کر کے جونےئر آفیسر کو سیکرٹری خارجہ تعینات کیا گیا ۔ واضح رہے کہ عبد الباسط خان نے اپریل 2018 ء میں ریٹائر ہونا تھا ۔