بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جھوٹے الزاما ت لگانے پر مخالفین کا مشکور ہوں ٗ عمران خان

جھوٹے الزاما ت لگانے پر مخالفین کا مشکور ہوں ٗ عمران خان

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیاہے کہ وہ اپنا 40سالہ مالی ریکارڈ تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، جھوٹے الزامات لگانے پر شریفوں اور ان کے حواریوں کا مشکور ہوں کہ ان کے الزامات کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوان ، خوشی ہے کہ میں نے خود کو احتساب کیلئے عوام کے سامنے پیش کیا۔

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہاکہ جھوٹے الزامات لگانے پر شریفوں اور ان کے حواریوں کا مشکور ہوں کہ ان کے الزامات کی بدولت اپنا 40سالہ ریکارڈ تلاش کرنے میں کامیاب ہوا۔ مجھے خوشی ہے خود کواحتساب کیلے قوم کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ احتساب کے عمل نے شریف خاندان کے عزائم کا پردہ چاک کیا ۔ شریف خاندان نے منی لانڈرنگ ،ٹیکس چوری جیسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔