بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سوات میں وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح

سوات میں وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح


پشاور ۔ وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ایک طرف پہلے سے قائم تعلیمی ادارے اورسکولوں کوبندکیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت یونیورسٹیوں کاقیام عمل میں لارہاہے، سوات وویمن یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے سوات کی طالبات زیورتعلیم سے آراستہ ہوں گی،آج عملی طورپرسوات کے عوام کاایک اور دیرینہ مطالبہ پوراہوگیاہے جس پرانہیں مبارکباددیتاہوں۔

انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف کے وژن اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے منشورکے پر عملدرآمدکرتے ہوئے ملک کے بچے بچے کوزیورتعلیم سے آراستہ کرینگے،موجودہ وفاقی حکومت نے خواتین کوہرمقام پرنمائندگی دی ہے جبکہ دوسری جانب محض دعوے کئے جارہے ہیں نہ خواتین کونمائندگی دی جارہی ہے اورنہ خواتین کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات میں سوات وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کاافتتاح کرنے کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نہوں نے کہاکہ سوات وویمن یونیورسٹی کیلئے وزیراعظم محمدنوازشریف نے90کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے یونین کونسل جانبل کوکارئی اوردگرام رشہ گٹہ کے سوئی گیس کے باقاعدہ منصوبے کے افتتاح کے بعدکورائی اوردگرام میں بڑے اجتماعات سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں تعمیروترقی جارہی رہے گی اورانشاء اللہ اپنے تمام انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہنائیں گے۔