بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ایس ڈی پی میں کام کرنیوالے ملازمین کیلئے خوشخبری

پی ایس ڈی پی میں کام کرنیوالے ملازمین کیلئے خوشخبری

پشاور۔پبلک سیکٹرڈیویلپمنٹ پروگرام پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں کام کرنے والے عملے اور افسران کیلئے نئی ترمیم شدہ معاوضے کی پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔وزارت خزانہ اسلام آباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق اس پالیسی کا اطلاق یکم جولائی 2017 سے ترقیاتی منصوبوں میں کام کرنے والے عملے اور افسران یعنی پراجیکٹ پے سکیل ایک سے سکیل 12تک جبکہ ریگولر ملازمین میں گریڈ ایک سے 22تک کے ملازمین پر لاگو ہوگا ۔

اعلامئے میں دےئے گئے جدول کے مطابق پانچ فیصد اضافے کے ساتھ پراجیکٹ سکیل 1کیلئے زیادہ سے زیادہ معاوضہ 25600،سکیل دو 33,000،سکیل تین 40,000،سکیل چار 48,000، پانچ 64,000،چھ 96,000،سات 144,000،آٹھ 200,000،نو 280,000، دس 400,000،گیارہ 560,000اور سکیل 12کیلئے 800,000روپے تک ہوگا۔اسی طرح پی ایس ڈی پی میں کام کرنے والے ریگولر ملازمین یعنی سکیل 1سے 4کیلئے 25600، پانچ سے آٹھ33,000، نو سے دس 40,000 ، گیارہ سے تیرہ تک 48,000، چودہ سے پندرہ تک64,000، سولہ96,000 ، سترہ 144,000، اٹھارہ 200,000،اُنیس 280,000، بیس400,000 ،اکیس560,000جبکہ گریڈ 22کیلئے 800,000 روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے ٗسنٹرل ڈویویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کسی بھی منصوبے کیلئے پراجیکٹ ڈاریکٹر کو بی پی ایس 10 ، 11یا 12میں تعینات کرنے کی مجاز ہے ۔