بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اقامہ چھپانے کی سزا قید یا نااہلی

اقامہ چھپانے کی سزا قید یا نااہلی

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے وضا حت کی ہے کہاہے کہ اقامہ رکھناجرم نہیں،چھپانا جرم ہے جبکہ کاغذات نامزدگی میں تنخواہ اورعہدے کا ذکرکرنا ضروری ہے۔منگل کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ اقامہ رکھناجرم نہیں،چھپاناجرم ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جا ری کی گئی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہرنہ کرناجرم ہے۔الیکشن کمیشن نے مزیدبتایاکہ کاغذات نامزدگی میں تنخواہ اورعہدے کاذکرکرنا ضروری ہے،تنخواہ اورکام سے متعلق بتانا بھی ضروری ہے۔الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ اقامہ ظاہرنہ کرنیکی صورت میں تین سال جیل، پانچ سال نااہلی ہے۔