بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا نیبر ہوڈ ناظمین کے ریفریشمنٹ فنڈز ختم

خیبرپختونخوا نیبر ہوڈ ناظمین کے ریفریشمنٹ فنڈز ختم

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے مالی خسارے کے پیش نظر نیبر ہوڈ ناظمین کوٹیلی فون اور ریفریشمنٹ کی مد میں دیئے جانے والے فنڈ بند کردیاہے اور پانچ ہزار روپے کا ریفریشمنٹ کا فنڈ ختم کرکے یومیہ 9روپے کردیا ہے جس پر نیبر ہوڈ ناظمین نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے جبکہ نیبر ہڈ کے نائب ناظمین کی تنخواہوں کو بھی ختم کیا جارہاہے نیبر ہوڈ ناظمین کے لئے ٹیلی فون اور ریفریشمنٹ کے لئے سالانہ پانچ پانچ ہزار روپے مقرر کئے گئے تھے تاہم مالی خسارے کے باعث ٹیلی فون اور ریفریشمنٹ کے لئے دیئے جانے والے پانچ پانچ ہزار روپے سالانہ ختم کر دیئے ہیں ریفریشمنٹ کی مد ناظمین کو اب یومیہ9روپے ملیں گے۔