بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سوات میں باراتیوں کی گاڑیوں کھائی میں جاگری

سوات میں باراتیوں کی گاڑیوں کھائی میں جاگری

سوات۔ بحرین سے مالم جبہ جانے والے بارات میں شامل موٹر کار گہری کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سوات مالم جبہ کے علاقہ شین کڈ میں بارات میں شریک موٹرکار بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ۔حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق افراد میں نفصیہ بی بی زوجہ سجاد ،فرزانہ بی بی زوجہ جہانزیب ،انعام الحق ولد عبدالحق ساکنان بحرین اور ڈرائیور بخت علی ولد تاج عمر سکنہ سورڈھری شین کڈ شامل ہیں جبکہ دو افراد شدیدزخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے گاڑی بحرین سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے مالم جبہ جارہی تھی ۔