بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشتو گلوکارہ زرسانگہ کو امدادکی فراہمی کی یقین دہانی 

پشتو گلوکارہ زرسانگہ کو امدادکی فراہمی کی یقین دہانی 


پشاور ۔نظامت ثقافت کے ڈائریکٹر اجمل خان پشتو موسیقی کی نامور گلوکارہ زرسانگہ کے گھر پہنچ گئے اور اُن کی خیریت دریافت کی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نامعلوم مسلح افراد نے زرسانگہ ،اُ ن کی بیٹیوں اور اُن کے داماد پر حملہ کیا تھا جسکی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی تھیں جنہیں بعد ازاں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اجمل خان نے ز رسانگہ کو حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور واقعے میں ملوث افرادکو قرار واقعی سزادینے کے عزم کا اظہار کیا ۔