بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی ایوان نمائندگان میں پابندیوں کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان میں پابندیوں کا بل منظور


واشنگٹن۔امریکی ایوان نمائندگان میں روس،ایران اور شمالی کوریا کیخلاف پابندیوں کا بل منظور کرلیاگیا جبکہ وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بل پردستخط کریں گے یا نہیں اس کے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے روس، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کا بل پاس کر لیا۔ روس، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کا بل بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔

بل کی حمایت میں چار سو انیس جبکہ مخالفت میں صرف تین ووٹ پڑے۔ بل کو اب سینٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وائٹ ہاس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بل پردستخط کریں گے یا نہیں اس کے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔