بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اے آر کے انفوٹیک سے وابستہ غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ

اے آر کے انفوٹیک سے وابستہ غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ

اسلام آباد۔حکومت نے اے آر کے انفوٹیک سے وابستہ تمام غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے اورانہیں ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغوا کے معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پیش کر دی گئی اوروزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے فوری طور پر اس قسم کی کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

وزیرداخلہ نے حکام کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ تحقیقات کریں کہ اے آر کے انفوٹیک اردو اکیڈمی کی آڑ میں کس طرح ملکی مفاد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں اورویزا قوانین کی خلاف ورزی کررہی تھی۔اے آر کے انفو ٹیک کے معاملات سے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے سے انکوائری کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کمپنی کی انتظامیہ کے کیسز کی موثر پیروی کی جائے اور تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ بھی کروایا جائے ۔