بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کسی بھی انسان کا ناحق خون بہانا حرام

کسی بھی انسان کا ناحق خون بہانا حرام

اسلام آباد۔مسجد نبویؐ کے نائب امام و موذن الشیخ ایاد احمد الشکری نے کہا ہے کہ مسلمان حکمرانوں کے خلاف بغاوت ،قتل و غارت کرنا اور اسلامی ممالک کو کمزور کرنے سے ہمیں اللہ تعا لیٰ نے منع کیا ہے اپنا اخلاق اس طرح بناؤ کہ غیر مسلم آپ کو دیکھ کر مسلمان ہو جائیں اللہ کے رسولؐ اور صحابہ کرامؓ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار مسجد نبویؐ کے نائب امام و موذن الشیخ ایاد احمد الشکری نے مرکزی مسجد اہلحدیث میں نماز عصر پڑھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا مسجد نبوی ؐ کے نائب امام کی اقتداء میں نماز پڑھنے کے لیے بڑی تعداد میں شہری آئے تھے نماز کے بعد مختصر خطاب میں نائب امام مسجد نبویؐ الشیخ ایاد احمد الشکری نے کہا کہ اللہ کے رسولؐ نے ہمیں اپنے مسلمان حکمرانوں کی بات ماننے کا حکم دیا ہے مسلمان حکمرانوں کے خلاف بغاوت کرنا قتل و غارت کرنا اور اسلامی ممالک کو کمزور کرنے سے ہمیں اللہ تعالی نے منع کیا ہے اللہ کے رسولؐ نے ہمیں نصیحت کی ہے کہ اگر غلام بھی تمھارا حکمران بن جائے تو اسکی اطاعت کرنی ہے کسی بھی انسان کا ناحق خون بہانا حرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقوٰی اختیار کرو اور تقوٰی کی ہی پہلی امتوں کے نبیوں نے ان کو نصیحت کی ہے نیکی کا کام کرو اور برائی سے رک جاؤ اگر گناہ کا کام ہو گیا تو بھی اسکے بعد فوراً نیکی کا کام کر لو رسولؐ سے محبت کرو یہ ایمان کا حصہ ہے مگر اس میں غلونہ کرو ایمان کا تقاضا ہے کہ رسولؐ کے صحابہؓ کے ساتھ بھی محبت کی جائے اور انکی عزت و احترام کا خیال رکھا جائے جو لوگ صحابہؓ کرام کی عزت نہیں کرتے ہیں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ صحابہؓ ہی تھے جن کو اللہ تعالی نے رسولؐ کی صحبت و نصرت کے لیے چُنا تھا نماز قائم کرو کیونکہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا پوچھا جائے گا اپنے بیوی بچوں رشتہ داروں اور تمام انسانوں کے ساتھ حُسن سلوک کرو اللہ تعالی نے ہمیں مسلمانوں ہی سے نہیں تمام انسانوں سے اچھے حُسن اخلاق کا حکم دیا ہے۔

غیر مسلموں کے ساتھ ایسا سلوک کرو کہ وہ آپ کے حُسن سلوک سے متاثر ہو کر مسلمان ہو جائیں انہوں نے کہا کہ حُسن اخلاق یہ ہے کہ جو آپ کے ساتھ بُرا سلوک کرے اسکے ساتھ بھی آپ اچھا سلوک کریں خطاب کے بعد نائب امام مسجد نبویؐ الشیخ ایاد احمد الشکری نے مسلمان امت اور پاکستان اور سعودی عرب کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف و دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے نائب امام مسجد نبویؐ الشیخ ایاد احمد الشکری کی اقتداء میں نماز عصر ادا کی نماز عصر کی اذان بھی نائب امام مسجد نبویؐ الشیخ ایاد احمد الشکری نے دی ۔