بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا پولیس کارسک الاؤنس ختم ہونے کا امکان

خیبر پختونخوا پولیس کارسک الاؤنس ختم ہونے کا امکان


پشاور۔صوبائی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ اور ایڈہاک کے ضم ہونے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کو دی جانے والی پانچ فیصد رسک الاؤنس ختم کر رہی ہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے اور اب تک ایڈیشنل آئی جی سمیت درجنوں اہلکاروں نے جام شہاد ت نوش کیا ہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے باعث سابق دور حکومت نے پولیس کو پانچ ہزار روپے تک رسک الاؤنس جاری کرنے کی منظوری دیدی تھی۔

تاہم حالیہ بجٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے دس فیصد ایڈہاک بھی تنخواہوں میں ضم کر دیا ہے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ ایڈہاک الاؤنس ضم کرنے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کو دیئے جانے والے رسک الاؤنس ختم کر رہی ہے اور یکم اگست کودی جانے والی تنخواہوں میں رسک الاؤنس نہیں شامل ہو گا ۔

تاہم ایڈہاک الاؤنس شامل ہوگا جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کے بعد ان کی تنخواہوں میں پانچ ہزار سے چالیس ہزار روپے تک کااضافہ ہو جائیگا۔