بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا، آج سے پاک روس جنگی مشقیں شروع ہونگی

روسی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا، آج سے پاک روس جنگی مشقیں شروع ہونگی


اسلام آباد۔پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ جنگی مشقیں آج سے شروع ہونگی، دو سو فوجیوں پر مشتمل روسی دستہ مشقوں میں حصہ لینے کے لئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس دو طرفہ تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار مشترکہ جنگی مشقیں کررہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چوبیس ستمبر سے شروع ہونے والی مشقیں دس اکتوبر تک جاری رہیں گی جن میں شرکت کے لئے روسی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے حربی تجربات اور صلاحیتیوں سے استفادہ کرنا ہے۔بھارت نے ان مشقوں پر اعتراض کرتے ہوئے واویلا مچایا تھا جسے روس نے یکسر مسترد کردیا تھا۔