بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ظفر حجازی نے لاحول پڑھ لیا

ظفر حجازی نے لاحول پڑھ لیا


اسلام آباد۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے معطل چیئرمین ظفر حجازی نے سلطانی گواہ بننے کے سوال پر لاحول پڑھ لیا۔ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں معطل چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو اسلام آباد کی سول عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے بعد عدالت سے واپسی پر میڈیا نمائندوں نے ظفر حجازی سے سوالات کیے۔

صحافی نے ظفر حجازی سے پوچھا کہ انہیں کس چیز کی سزا مل رہی ہے۔ ظفر حجازی نے جواب میں کہا کہ ابھی تک تو انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آ رہا، صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ اس کیس میں سلطانی گواہ بنیں گے؟، جس پر ظفر حجازی نے کہا کہ لاحول ولا قوہ۔واضح رہے کہ پاناما لیکس کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی معاملات کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ ظفر حجازی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردو بدل کرنے میں ملوث تھے۔