بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ن لیگ ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت

ن لیگ ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت

پشاور۔پی پی پی کے سعیدغنی کے مستعفی ہونے اور بلوچستان سے ن لیگ کے آغاشاہ زیب کے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد پارلیمان کے ایوان بالا میں بیس سال بعد مسلم لیگ ن آخر کار سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے سامنے آگئی ہے اور پنجاب سے ایک اور نشست اپنے نام کرکے اپنی اکثریت کو اور بھی مستحکم کرنے والی ہے سینٹ میں اس وقت پی پی پی اور ن لیگ کے ممبران کی تعداد برابر یعنی پچیس پچیس ہے تاہم بلوچستان سے گذشتہ روز ایک نشست بلامقابلہ جیتنے کے بعدن لیگ کی تعدا د 26ہوگئی ہے۔

جبکہ پنجاب سے بابراعوان کی نشست پر بھی ن لیگ کے امیدوارکے بلامقابلہ کامیابی کاامکان ہے جس کے بعداس کے اراکین کی تعداد 27ہوجائے گی یوں 1997ء کے بعد پہلی بار ن لیگ ایوان بالاکی اکثریتی جماعت بن گئی ہے جبکہ اگلے سال سینٹ کے انتخابات میں یہ سینٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرلے گی جس کے چیئر مین بھی اسی جماعت کے آنے کی راہ ہموار ہوجائیگی