بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور سے جدہ اور ملائشیا کی پروازیں منسوخ

پشاور سے جدہ اور ملائشیا کی پروازیں منسوخ

پشاور۔پی آئی اے نے پشاور سے جدہ اور ملائشیا کے لئے براہ راست تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں پی آئی اے کے اچانک فیصلے پر مسافروں نے گزشتہ روزپشاور کے بکنگ آفس میں ہنگامہ آرائی کی اس دوران کینٹین کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بغیر کسی وجوہات کے پشاور سے براہ راست جدہ اور کوالالمپور جانے والی پروازوں کو 30 اگست تک تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں اس اقدام سے ہزاروں مسافرمتاثر ہوئے ہیں جس پر گزشتہ روز بکنگ آفس میں مسافروں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور نعرہ بازی کی مسافروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ماہ قبل کنفرم ٹکٹ حاصل کئے تھے۔