بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قانونی دستاویز نہ رکھنے والے افغانیوں کے اندراج کا آغاز

قانونی دستاویز نہ رکھنے والے افغانیوں کے اندراج کا آغاز

اسلام آباد۔پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے پشاور اور اسلام آباد میں قیام پذیر قانونی دستاویز نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کے اندراج کا عمل شروع کردیا،اندراج کے عمل کو 16اگست سے ملک بھر میں توسیع دی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے بارے میں ہائی کمشنر کے ترجمان نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ افغان پناہ گزینوں کے اندراج کا عمل چھ ماہ تک جاری رہے گا اورمہم کے تحت پاکستان میں بغیر دستاویز قیام پذیر دس لاکھ افغان پناہ گزینوں کااندراج کیا جائے گا۔