بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان میں اغواء 2 پاکستانی سفارتکار بازیاب

افغانستان میں اغواء 2 پاکستانی سفارتکار بازیاب

کابل۔ افغان فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے جلال آباد سے پشاور جاتے ہوئے اغواء ہونے والے پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے دو اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بُدھ کے روز افغان فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے جلال آباد سے پشاور جاتے ہوئے اغواء ہونے والے پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے دو اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا ہے۔

ان اہلکاروں کو 16جون کو جلال آباد سے پشاور جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا جب وہ عید کی چھٹیاں منانے کے لیے پاکستان آرہے تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اہلکاروں کو بازیاب کروانے کے لیے افغان فورسز نے بھرپور آپریشن کیا جس میں انہوں نے پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے دو اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے دونوں اہلکار افغان سیکورٹی فورسز کی حفاظتی تحویل میں ہیں جنہیں جلد پاکستانی سفارتخانے کے حکام کے حوالے کیا جائے گا اس حوالے سے افغان حکومت نے پاکستانی دفتر خارجہ کو باضابطہ طو رپر آگاہ کر دیا ہے ۔