بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ایک اور حوا کی بیٹی پنچائیت کے فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئی

ایک اور حوا کی بیٹی پنچائیت کے فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئی

لیہ ۔ملتان کے بعد لیہ میں بھی ایک اور کمسن لڑکی پنچایت کے فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن کی نواحی بستی درکھان کے رہائشی حاجی افضل کی بیٹی سے رشید منجوٹھہ کے بیٹے عثمان نے گھروں کی رضامندی کے بغیر پسند کی شادی کی تھی جس پرمعاملہ پنجایت میں پہنچا تو فیصلہ کرنے والوں نے بدلے میں عثمان کی 10سالہ بہن کا نکاح بھاگ کر جانے والی لڑکی کے بھائی سے کرا دیا۔

دوسری جانب لڑکی کے والدین کا موقف ہے کہ ان کی بیٹی جوان ہے اور انہوں نے باہمی رضامندی سے کیا ہے تاہم پولیس نے نکاح خواں کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے یاد رہے گزشتہ روز ملتان میں پنچایت کے انوکھے فیصلے کا معاملہ سامنے آیا تھا جہاں ایک لڑکی کو بھائی کے گناہ کی سزا پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔