بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ کے ساتھ ملکرکام کرنے کو تیارہیں ٗ اعزاز چوہدری

امریکہ کے ساتھ ملکرکام کرنے کو تیارہیں ٗ اعزاز چوہدری

واشنگٹن۔امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام کیلئے امریکہ کے ساتھ ملکرکام کرنے کو تیار ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرچکا اور اب معاشی استحکام کی پالیسی پرعمل پیراہے،آپریشن ضرب عضب کے باعث فراردہشت گروں نے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزسے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا لیکن پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرچکا ہے اور اب معاشی استحکام کی پالیسی پر عمل پیراہے جب کہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ ملکرکام کرنیکو تیار ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث فراردہشت گروں نے افغانستان میں پناہ گاہیں بنارکھی ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ہمارے پاس ثبوت بھی موجود ہیں جب کہ افغانستان میں موجوددہشت گرددونوں ملکوں میں حملوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن کی ہر کوشش میں پیش پیش ہے لہذا افغانستان کے اندر حملوں کا بلا سوچے سمجھے الزام درست نہیں جب کہ بارڈرمینجمنٹ سے دہشت گردی پرقابو پانے میں مدد ملے گی پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی کارپورٹس بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکزہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں کمی سے معاشی ترقی کا انقلاب آیا ہے۔ پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ افغانستان میں امن سے ہی خطے میں ترقی کی راہیں کھلیں گی افغانستان میں امن کیلئے ہر کوشش میں تعاون کریں گے۔