بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اقامہ بھاگنے اور خود کو بچانے کا آسان راستہ ہے ٗ عمران خان

اقامہ بھاگنے اور خود کو بچانے کا آسان راستہ ہے ٗ عمران خان


اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سارے ہی جیب میں اقامے لے کر گھوم رہے ہیں،وزیراعظم اور ان کے وزیروں کی بددیانتی انتہائی حیران کن ہے، اقامہ بھاگنے اور خود کو بچانے کا آسان راستہ ہے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے لالچ سے تو ہم اگرچہ واقف ہیں مگر پھر بھی اتنی بددیانتی؟ وزیراعظم اور ان کے وزیروں کی بے نقاب ہونے والی بددیانتی انتہائی حیران کن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سارے ہی جیب میں اقامے لے کر گھوم رہے ہیں اور حقیقت میں اقامہ بھاگنے اور خود کو بچانے کا آسان راستہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یواے ای کا مرکزی بینک کھاتہ داروں اور اقامہ رکھنے والوں کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں تاہم بین الاقوامی معاہدے کے تحت یو اے ای کا مرکزی بینک غیر ملکیوں کے اکاونٹ کی تفصیلات دینے کا پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ اماراتی مرکزی بینک غیررہائش پذیرافراد کے کھاتوں کی تفصیلات ظاہرکرے۔