بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لاہور خود کش دھماکے کا سہولت کار گرفتار

لاہور خود کش دھماکے کا سہولت کار گرفتار

لاہور۔فیروز پور روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حساس اداروں نے فیروز پور روڈ بم دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کو سانحہ فیروز پور روڈ کی تحقیقات میں بڑی کامیابی ملی ہے جس میں ایک سہولت کار کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں دھماکے کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی بھی اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ مزید بتایا گیاہے کہ حساس اداروں کی طرف سے زیر نگرانی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے دھماکے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اوران سے حاصل ہونے والی معلومات کے نتیجے میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔