بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی میں بیان بازی پر پاپندی عائد

پی ٹی آئی میں بیان بازی پر پاپندی عائد


پشاور۔پی ٹی آئی میں اختلافات کو بڑھنے سے روکنے اورپارٹی کارکنوں کامورال بلند رکھنے کی خاطر سینئر رہنماؤں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کوایک دوسرے کے خلاف مخالفانہ بیان بازی سے روک دیاہے ذرائع کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے پارٹی رہنماؤں اور کابینہ کے بعض اراکین کی طرف سے بیان بازی کو پارٹی کے لیے نقصان دہ قرارد یتے ہوئے فریقین پرواضح کیاگیاکہ جماعتوں کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہوتاہے مگر ان کو پارٹی کے اندر تک محدو د رکھاجاتاہے اور کسی بھی طور باہر لاکر پارٹی امیج کوخراب نہیں کیاجاتا ۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے ان سینئر رہنماؤں کی مداخلت کے بعداب ہرقسم کی بیان بازی پرپابندی عائد کرتے ہوئے تمام معاملات پارٹی کے اندرہی طے کیے جانے پر اتفاق کرلیاگیاہے ان سینئر رہنماؤں کاکہناہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ کے فیصلہ کن مرحلہ پرپارٹی کی صفوں میں اتفاق واتحاد بہت ضرور ی ہے اس سلسلے میں پارٹی کے ایک اہم رہنما نے بتایاکہ ہماری صفوں میں اختلافات نہیں بلکہ اختلاف رائے ہے اور یہ ہرکسی کاجمہوری حق ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کو ہماری اختلاف رائے پر خوش ہونے کے بجائے چودھری نثار علی خان کے معاملہ کی وضاحت کرنی چاہیے