بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ن لیگ کا خیبر پختونخوا کیلئے 40رکنی کابینہ کا اعلان

ن لیگ کا خیبر پختونخوا کیلئے 40رکنی کابینہ کا اعلان

پشاور۔پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صدرانجینئر امیرمقام اور جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے باہمی مشاورت اور پاکستان مسلم ن کے مر کزی صدر میاں محمد نواز شریف کے منظوری کے بعد مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کیلئے 40 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا۔

جن میں دوسروں کے علاہ فرحان ظفر جھگڑا، ملک جہانزیب، ناصر خان موسیٰ زئی، بابر نواز خان، عباس خان افریدی، اختر منیر مروت، فتح محمد خان، سردار شاہجہان یوسف، ایوب آفریدی، سجاد مرغز، اختیار ولی،نوابزادہ ارسلاخان ہوتی، احسان اللہ خان، فیاض خان ، محمد ایصال خان، ڈاکٹر صاحب زمان، کرنل شیر افگن، حاجی افضل، راشد محمود خان، مسری خان راجہ اختر علی، آصف نظیر اور دیگر شامل ہیں۔یہ کابینہ آئندہ ہفتے سے باقا عدہ اپنی ذمہداریاں سنبھا لیں گے۔