بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جابہ ڈیم کی تعمیر سے دس لاکھ عوام کو منرل واٹر میسر

جابہ ڈیم کی تعمیر سے دس لاکھ عوام کو منرل واٹر میسر


پشاور۔جابہ ڈیم جمرود خیبر ایجنسی کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی چینی حکومتی وفد نے آج فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر وفد کے ارکان کے لئے مجوزہ جابہ ڈیم واقع تحصیل جمرود خیبر ایجنسی کے تعمیراتی منصوبے کے بارے میں ایک مفصل بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ مقصود انور خان جنرل منیجر ٹیکنکل فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چینی وفد کا شکریہ ادا کیا اور ان کو جابہ ڈیم جمرود خیبر ایجنسی کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

جنرل منیجر ٹیکنکل فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کے اس منصوبے کی تعمیر سے پشاور کے ارد گرد کے علاقوں بشمول حیات آباد ٹاؤن شب، ریگی للمہ اور جمرود تحصیل خیبر ایجنسی کے علاقوں کے رہنے والے تقریباً ایک ملین لوگوں کو منرل کوالٹی کا پینے کا پانی میسر ہوگا۔ اس منصوبے سے پشاور اور جمرود کے عوام کو سال کے بارہ مہینے اعلیٰ کوالٹی کا پینے کا پانی کی سہولت میسرہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پانی کے فراہمی سے سالانہ تقریباً 635.79 ملین امریکن ڈالرز جبکہ ماہی گیری سے 29.73 ملین امریکن ڈالرزکا ریونیو ملے گا۔

چینی حکومت کے وفد نے مفصل بریفنگ پر فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس منصوبے کی تعمیر کیلئے فنڈز مہیا کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور اس سلسلے میں مزیداعلیٰ سطحی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ تاکہ اس منصوبے کو جلد از جلد عملی شکل دی جاسکے۔