بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈینگی وائرس ٗ پشاور کی تین یونین کونسلیں حساس قرار

ڈینگی وائرس ٗ پشاور کی تین یونین کونسلیں حساس قرار

\پشاور۔محکمہ صحت نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے پشاور کی تین یونین کونسلوں کو ہائی رسک قرار دیدیا ہے جبکہ ڈینگی سے اب تک 2افراد ہلاک ہو چکے ہیں محکمہ صحت نے پشاور کے علاقے تہکال کی تین یونین کونسلوں 38ٗ 39اور 40کو ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیا ہے پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 9زیر علاج ہیں ہائی رسک قرار دی جانے والی تینوں یونین کونسلوں کے 65سے زائد مریضوں کوہسپتالوں میں لایا گیا تھا واضح رہے کہ اگست اور ستمبرمیں بھی کانگو اورڈینگی وائرس پھیلنے کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں ۔