بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عازمین حج کو پولیو قطروں میں مشکلات کا سامنا

عازمین حج کو پولیو قطروں میں مشکلات کا سامنا


پشاور۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس پشاور میں پولیو کار ڈ ختم ہونے کے باعث عازمین حج اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کوپولیوکے قطرے پلانے کا سلسلہ عارضی طور پر بند ہو گیا ہے ڈی ایچ او آفس میں مسافروں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ حاجی کیمپ یا سرکاری ہسپتال میں پولیو کارڈ بنا لیں حاجی کیمپ پشاور اورباچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عازمین حج اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے مشکلات کاسامنا ہے ضلعی محکمہ صحت کے حکام کا مؤقف ہے کہ سرکاری پرنٹنگ پریس کو معاوضہ کی ادائیگی کے باوجود تاحال پولیو کارڈ فراہم نہیں کئے گئے ۔