بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پانامہ فیصلے کی رات کپتان کی بڑی اننگز

پانامہ فیصلے کی رات کپتان کی بڑی اننگز

اسلام آباد۔پانامہ فیصلے کی رات کپتان کی بڑی اننگز، سندھ سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا ایک گروہ تحریک انصاف میں شامل ہو گیا۔ سابق اراکین نے وفد کی صورت میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی، مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، ڈاکٹر عارف علوی، لیاقت جتوئی اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق رکن قومی اسمبلی عبدالحق میاں مٹھو اور انکے صاحبزادے میاں رفیق شامل ہیں۔ سابق اراکین صوبائی اسمبلی ممتاز علی میرانی اور نزہت پٹھان نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ لیاری سے فاروق اعوان اور ٹنڈو محمد خان سے رئیس علی نواز خان بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں، شمولیت اختیار کرنے والوں میں تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کی بھی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات ہوئی، جس میں ملیحہ سومرو نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔