بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر غور

شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر غور

اسلام آباد: پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر غور کیا گیا۔

 وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اگلے وزیراعظم کے حوالے سے غور کیا گیا جہاں وزیراعظم نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کی۔

 اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایا کہ نواز شریف کی نشست پر قومی اسمبلی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو انتخاب لڑایا جائے گا جس کی توثیق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بھی کردی ہے۔

 اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے حمزہ شہباز اور رانا ثنااللہ کے ناموں پر غور کیا گیا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما، گورنر سندھ محمد زبیر دیگر قانونی ماہرین بھی شریک ہیں۔

ذرائع نے  بتایا کہ اس سلسلے میں حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ نواز شریف خود کریں گے جبکہ اتحادیوں نے نواز شریف کے ہر فیصلے کی تائید کا عندیہ دے دیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نواز نے کل سہ پہر چار بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔