بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف کی قبل از وقت فارغ ہو نے کی ہیٹرک مکمل

نواز شریف کی قبل از وقت فارغ ہو نے کی ہیٹرک مکمل

فیصل آباد۔میاں نواز شریف نے وزارت عظمی سے قبل از وقت فارغ ہو نے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی تفصیل کے مطا بق سابق وزیر اعظم میاں نواز کو 1993میں پہلی مرتبہ غلام اسحاق نے مختلف الزامات لگاکر اس وقت کے وزیر اعظم میاں نوا شریف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا 1999 میں دوسری مرتبہ سا بق آرمی چیف پرویز مشرف نے اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سری لنکا سے پاکستان واپس آتے ہو ئے انکا جہاز اغواء کر نے الزم میں گرفتار کر کے اقتدار پر زبردستی قبضہ کر نے بعد انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

اب تیسری مرتبہ منی لا نڈرنگ کیس سمیت آمدن سے زائد مختلف بیرون ممال میں اثا ثے بنا نے اور اعلی عدا لتوں کے سا منے جعلی دستاویز پیش کر نے پر نا اہل ہو گئے سا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف پا کستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے مختلف الزامات کی بنیاد پر وزارت عظمی کے عہدے سے فارغ ہو نے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر کے ایک منفرد اعزاز حا صل کر لیا ۔