بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / دہشت گردی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے،امریکہ

دہشت گردی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے،امریکہ


واشنگٹن ۔امریکہ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف دنیا میں ہر جگہ کارروائی کریں گے،سانحہ کوئٹہ پر افسوس ہے، دہشتگردی کیخلاف پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ میں سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

سا نحہ کوئٹہ کی تحقیقات پاکستان نے کرنی ہیں اور اس سانحے کے پیچھے کون تھا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا افغانستان میں داعش کا نام سن رہے ہیں اور داعش مختلف خطوں میں اپنی شاخیں بنا رہی ہے۔ داعش کے خلاف دنیا میں ہر جگہ کارروائی کریں گے۔